اسلام آباد( راجہ بشیر عثمانی)چیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر وپاکستان لازم وملزوم ہم ایک لمحہ کیلیے بھی کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتے

اسلام آباد( راجہ بشیر عثمانی)چیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر وپاکستان لازم وملزوم ہم ایک لمحہ کیلیے بھی کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں سارے بھارت میں مودی کے خلاف احتجاج جاری ہے مودی نے جمہوری اقدار دفن کردی ہیں عالمی برادری بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لے اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرواے مسلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا سیمینار سے صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجا فہیم کیانی سابق سفیر عبدالباسط سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ حریت راہنما محترمہ شمیم شالمل ک عبدالمجید منظورالحق بٹ اوردیگر رانماوں نے خطاب کیا جبکہ سیمینار میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنماوں محمد خطیب شیخ عبدالمتین مشتاق عسکری شفیق بٹ سنیر صحافی عقیل احمد ترین غلام محی الدین ڈار راجہ بشیر عثمانی عاطف بخاری سیدرضا احمد شاہ محمد شبیر احتشام میر محمد آصف انجینیر حماد میر سردار عظیم امجد میر اور دیگر شریک تھے سید فخر امام نے کہا کہ بھارت مسلہ کشمیر خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا اور اقوام متحدہ نے قرار دیا تھا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جاے گا یعنی کشمیریوں کو استصواب راے کا موقع دیا جاے گا انہوں نے کہا کہ میں دوطرفہ مذاکرات نے حق میں نہیں ہوں مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت ضروری ہے کشمیریوں کو استصواب راے کا موقع دیا جاے تاکہ وہ اپنی آزاد مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے بھارت بھی ایٹمی ملک ہے دنیا کے اپنے اپنے مفادات ہیں امریک صدر ٹرمپ کی پالیسی بہت عجیب و غریب ہے وہ کبھی کچھ کہتا ہے اور کبھی کچھ بیان دیتا ہے کبھی ٹرمپ کہتا ہے کہ مودی نے ثالثی کیلیے کہا تھاپھر کہتا ہے کہ دونوں ملک چاہیں تو میں ثالثی کرسکتا ہوں سید فخر امام نے کہا کہ ،5 اگست سے لے کر اب تک بیرون ممالک میں مقیم کشمیری و ہاکستانی کیمونیٹی نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بین الااقوامی سطح پر بہت فعال کردار ادا کیا ہے لندن کے اخبارات نے پچھلے چھ ماہ میں کشمیر پر بہت سے ادارہیے تحریر کیے ہیں جس کا کریڈٹ کشمیری وپاکستانی کیمونیٹی کوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا پاکسان و کشمیر کا مستقبل وابستہ ہے ہم کشمیر کو ایک لمحہ کیلیے بھی نظر انداز نہیں کرسکتے کشمیری ہمارے دلوں میں بستے ہیں پاکستانی عوام کشمیریوں کی پشت پر ہیں اب دنیا کشمیر پر آواز اٹھاتی ہے گزشتہ عرصہ میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز اٹھاء ہے اور بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے اس میں بیرون ممالک میں مقیم کشمیری وپاکستانی کیمونیٹی کا بہت کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مسلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے پاکستان کی پارلیمنٹ نے تین مرتبہ متفقہ طور پر کشمیر پر قرارداد پاس کی ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں کشمیر پر قرار داد پاس ہوء ہے ان قرار دادوں سے بہت اثر پڑتا ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جزل کا حال ہی میں دورہ پاکستان بہت بڑی پیش رفت ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جزل نے تین مرتبہ کشمیر کا تذکرہ کیا جس پر بھارت کی چیخیں نکل گی ہیں اس دورے کے بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گیسابق سفیر عبدالباسط نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بھارت بنیادی طور پر ایسا ملک ہے جس نے اول روز سے ہٹ دھری اور میں نہ مانوں کی پالیسی اختیار کیے ہوے ہے کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اقوام متحدہ کی قراردادیں اس بات کی گواہ ہیں کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ ہونا باقی ہے بھارت نے خود اقوام متحدہ میں تسلیم کررکھا ہے اور وعدہ کیاتھا کہ کشمیریوں کو استصواب راے کا موقع دیاجاے گا اور اقوام متحدہ نے قرار دیا تھا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جاے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دہیے جانے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے پاکستان کو اس وقت ایک طرف بھارت اور دوسری طرف افغانستان سرحد سے مشکلات کا سامنا ہے بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کیلیے کوء موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر متحرک ہوکر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات بہت خراب ہیں خوراک ادویات ختم ہیں پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دوسری تنظیموں کو متوجہ کرے مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات پہنچانے کا اہتمام ہونا چاہیے عبدالباسط نے کہا کہ کشمیری تاریخی جدوجہد کررہے ہیں اور لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ہمیں سفارتی اور بین الااقوامی محاذ پر کشمیر کاز کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کشمیریوں کوآزادی کے علاوہ کچھ نہیں چاہیے کشمیریوں کی منزل آزادی اور حق خودارادیت ہے جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے اور بھارت بھی اس بات کو سمجھتا ہے لیکن عملی طور پر بھارت مسلہ کشمیر کے حل کی طرف آنے کو بھی تیار نہیں ہے کشمیر کمیٹی کوبھی فعال اور متحرک ہوکر کشمیریوں کی اوازبننا ہے صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت نے 37 0 اور 35 اے ختم کرکے جمہوریت اور جمہوری اقدار کا جنازہ نکال دیا ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی منبنی برحق ہے اور یہ جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے عین مطابق ہے کشمیری اپنا پیداہیشی حق مانگتے ہیں جب تک کشمیریوں کو یہ حق نہیں ملتا وہ آزادی کی جدوجہد ہرحال میں جاری رکھیں گے برطانیہ اور دوسرے ممالک میں کشمیر کاز کیلیے اپنے حصے کا کردار ادا کررہے ہیں پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے بعد بھارت سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرے راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ تحریک آزادی کے سفارتی اور بین الااقوامی محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ہمیں آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کیلیے تحریک کو مزید تیز تر کرنا ہوگا ہم نے برطانیہ اور دوسرے شہروں میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں جن میں لاکھوں افراد شریک ہوے ہیں بعض لوگ مایوسی کی باتیں کرتے ہیں کہ بھارت بڑا ملک ہے اس کی معشیت مضبوط ہیمیں اس موقف کو تسلیم نہیں کرتا ہمیں اپنے اندر اعتماد پیدا کرنا چاہیے اعتماد کے ساتھ آگیبڑھیں دنیا اب بات سنناچاہتی ہے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے دنیا بھارت پر بات کرتی ہے حکومت پاکستان کو بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو روڈمیپ دینا چاہیے تاکہ اس پر ہم چل سکیں عوام باہر نکلتے ہیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کشمیر کاز کیلیے آگے بڑھنا ہوگا راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ تحریک آزادی کے سفارتی اور بین الااقوامی محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ہمیں آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کیلیے تحریک کو مزید تیز تر کرنا ہوگا ہم نے برطانیہ اور دوسرے شہروں میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں جن میں لاکھوں افراد شریک ہوے ہیں بعض لوگ مایوسی کی باتیں کرتے ہیں کہ بھارت بڑا ملک ہے اس کی معشیت مضبوط ہیمیں اس موقف کو تسلیم نہیں کرتا ہمیں اپنے اندر اعتماد پیدا کرنا چاہیے اعتماد کے ساتھ آگیبڑھیں دنیا اب بات سنناچاہتی ہے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے دنیا بھارت پر بات کرتی ہے راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ تحریک آزادی کے سفارتی اور بین الااقوامی محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ہمیں آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کیلیے تحریک کو مزید تیز تر کرنا ہوگا ہم نے برطانیہ اور دوسرے شہروں میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں جن میں لاکھوں افراد شریک ہوے ہیں بعض لوگ مایوسی کی باتیں کرتے ہیں کہ بھارت بڑا ملک ہے اس کی معشیت مضبوط ہیمیں اس موقف کو تسلیم نہیں کرتا ہمیں اپنے اندر اعتماد پیدا کرنا چاہیے اعتماد کے ساتھ آگیبڑھیں دنیا اب بات سنناچاہتی ہے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے دنیا بھارت پر بات کرتی ہے حکومت پاکستان کو بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو روڈمیپ دینا چاہیے تاکہ اس پر ہم چل سکیں عوام باہر نکلتے ہیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کشمیر کاز کیلیے آگے بڑھنا راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ہم کشمیر کیلیے ایک لاکھ افراد کو سڑکوں پر لانے کیلیے تیار ہیں لیکن جس دن ہم احتجاج کریں بیس کیمپ اور پاکستان میں بھی اس دن لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ آج دنیا میں پیس کی بات ہورہی ہے کہ امنکے ذریعے تمام تنازعات حل کیے جاہیں آج سے بہتر سال پہلے بھی یہی امن اور مذاکرات کی بات کی گی لیکن کشمیری قوم سے 72 سال تک دھوکہ کیا گیا ہے بھارت امن اور مذاکرات کی بات نہیں سمجھتا اسلیے کہ آزاد کشمیر کا یہ خطہ بھی جہاد کے ذریعے آزاد کیا گیا ہے بھارت طاقت کی زبان سمجھتا ہے اس کے علاوہ وہ کوئی دوسری زبان نہیں سمجھتا انہوں نے کہا کہ مودی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو لیکر چل رہا ہے آزادی اور امن کے تمام راستے سرینگر سے ہوکر جاتے ہیں مسلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا امن تب اس خطے میں آے گا جب مسلہ کشمیر کشیمری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا آج کا یہ سیمینار بہت اہمیت کا حامل ہے چیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام تحریک کشمیر کے صدر راجہ فہیم کیانی سابق سفیر عبدالباسط سمیت تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں حریت کانفرنس کے راہنما منظورالحق بٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بھارت میں کانگریس کی حکومت ہو یا بی جے پی کی ہر دور میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا تحریک آزادی کشمیر کو ہر دور میں نقصان پہنچایا گیا ہے کشمیریوں نے جان و مال عزت و آبرو ہر قسم کی قربانی پیش کی ہے دس لاکھ قابض فوج نے کشمیر کو مقتل گاہ بنا رکھا ہے حکومت پاکستان کشمیر کے حوالے سے ایک مضبوط پالیسی بناے اور کشمیریوں کا مزید قتل عام ہونے سے روکے حریت کانفرنس کے راہنما عبدالمجید ملک نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے آزادی کیلیے پانچ لاکھ سے زاہد شہدا پیش کیے ہیں تاریخ کی عظیم قربانیاں دی ہیں بھارت 370 اور 35 اے ختم کرچکا ہے اس کے ذریعے وہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے ہمیں اتحا دویکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگاحریت کانفرنس کی راہنما محترمہ شمیم شال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جو بھی بھارت کا اصل چہرہ دیکھنا چاہتا ہے وہ بھارتی گجرات کا دورہ کرے مقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کرے جہاں بھارت انسانی حقوق کا جنازہ نکال چکا ہے بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل بلیک اوٹ کر رکھا ہے اس موقع پر حکومت پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے جاندار کردار ادا کرنا ہو گا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کررکھا ہے بچے یتیم اور خواتین بیوا ہورہی ہیں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں معشیت تباہ کررہا ہے چونکہ معشیت کشمیریوں کیلیے ریڑھ کی ہڈی رکھتی ہے بچوں کی تعلیم کے راستے بند کررہا ہے عالمی برادری کو بھارت کے ان مذموم حربوں کا نوٹس لینا چاہیے