تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا سے شکست، بھارتی ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں پوری بھارتی ٹیم دونوں اننگز میں کیچ آؤٹ ہوئی، بھارتی ٹیم کے بیس کھلاڑی دونوں اننگز میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں ایک ہی ٹیسٹ میں تمام 20 وکٹیں کیچز کی صورت میں گنوانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے تھے۔