کورونا پر قابو پانے کیلئے آج شام سے کشمیر میں سخت لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا فیصلہ

 سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاﺅکو روکنے کیلئے وادی کشمیر میں آج شام سے سخت پابندیاں (لاک ڈاﺅن) نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پابندیاں آج شام ہی سے نافذ العمل ہونگی اور ان کانفاذ27جولائی تک رہے گا۔
 سرکاری ذرائع کے مطابق پابندیوں کا نفاذ وادی کشمیر کے سبھی ریڈ زون اضلاع میں ہوگا۔
مذکورہ ذرائع کے مطابق28جولائی کو پابندیوں کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے سلسلے میں فیصلہ ساری صورتحال کا جائزہ لینے کی بنا پر لیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کا عمل شروع ہونے کے بعد سے وادی کشمیر میں کورونا میں مبتلاءہونے کے کیسوں میں خوفناک اضافہ ہواہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔اس دوران کورونا سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا یہاں تک کہ یہ تعداد270تک پہنچ گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ کئی طبی ماہرین اور سیول سوسائٹی ممبران نے بھی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وبا ءکو پھیلنے سے روکنے کیلئے پابندیوں کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔