بیلجیم میں نامعلوم شخص نے خاتون کوٹرین کے آگے دھکا دے دیا

برسلز: بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک شخص نے خاتون کوٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔ 

برسلز کے ایک اسٹیشن پرکھڑی خاتون کو ٹرین کی آمد سے چند سکینڈز قبل نامعلوم شخص نے دھکا دے کرپٹڑی پرگرا دیا۔ ٹرین ڈرائیورنے حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری بریک لگائے اورخاتون معجزانہ طورپربچ گئیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کا اسپتال پہنچایا اوران کودھکا دینے والے شخص کوایک دوسرے پلیٹ فارم سے گرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق فرانس سے ہے۔

خاتون کوپٹڑی پردھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔