بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت شہریوں کے قتل کا اعتراف کر لیا کشمیر میںپانچ برسوں کے دوران 33 زیر حراست ہلاکتیں ہوئی ہیں بھارتی وزارت داخلہ

نئی دہلی() بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت شہریوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی  بھارتی وزارت داخلہ  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران 33 زیر حراست ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا آنند رائے نے پارلیمنٹ میں سوالوں کے جواب میں بتایا کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران حراستی اموات کے کل 33 کیس درج کیے گئے ہیں۔ کے پی آئی  کے مطابق وزیر نے بتایا کہ 2016-17 کے درمیان 7 کیس درج کیے گئے۔ اس کے بعد 2017-2018 میں 4، اور 2018-19 میں 8، اور 2019-2020 میں 5 کیس درج ہوئے ہیں۔تحریری جواب کے مطابق فراہم کردہ تفصیلات گزشتہ پانچ برسوں کے دوران قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) سے موصول ہوئی ہیں۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ یہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کا کام ہے کہ وہ ہر جرم کے مطابق قانونی کارروائی کریں۔ بھارتی حکومت  ان معاملات میں براہ راست مداخلت نہیں کرتی ہے، لیکن وقتا فوقتا ایڈوائزری جاری کی جاتی ہے،