بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی جاری ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر10مارچ (کے پی این) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بٹ پورہ نائنہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر کے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہیں۔ بھارتی فورسز نے صحافیوں کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔