جھاڑ کھنڈ میں ہندو انتہا پسندوں کا مسجد جانیوالے نوجوان پر تشدد

نئی دہلی: () بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ ہو گئی، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد جانیوالے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع سمڈیگا میں پیش آیا جہاں ہندو انتہا پسندوں نے نماز کیلئے مسجد جانیوالے ایک 24 سالہ مسلم نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

عادل نامی نوجوان عشا کی نماز پڑھنے کیلئے گھر سے نکلا تھا کہ ہندو ہجوم نے اسے گھیر لیا، عادل کے بھائی نے بتایا کہ پہلے ہجوم نے مظلوم نوجوان کو باندھا اور پھر بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔