آزاد کشمیر کے نوجوان کو مقبوضہ کشمیر سے واپس آزاد کشمیر بھیج دیا گیا اسمد علی ولد محمد بنارس سکنہ تیتر ی نوٹ کو بھارتی فوج نے پکڑ لیا تھا

سری نگر()بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی فو ج نے  لائن آف کنٹرول کو عبور کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والے آزاد کشمیر  کے نوجوان کو واپس آزاد کشمیر بھیج دیا ہے۔ اسمد علی نامی نوجوان   پونچھ کے گلپور سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کی چوکی چھبیلا پوسٹ میں لائن آف کنٹرول کے قریب سے پکڑا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ  اسمد علی ولد محمد بنارس تیتر ی نوٹ ضلع  راولاکوٹ کا رہنے والا تھا۔جمعرات کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب گرفتاری کے بعد  اسمد علی کو  اسمد علی  پولیس سٹیشن پونچھ  منتقل کیا گیا پولیس سٹیشن پونچھ میں مقدمہ درج کر کے پاکستانی نوجوان سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ بھارتی اخبار کے مطابق  اسمد علی  کو گلپور سیکٹر میں پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔