زرعی قوانیں کی واپسی کے بعدکیا اب دفعہ 370کو بھی بحال کیا جائے گا بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹویٹر پر دفعہ 370 بارے سوال پوچھا جارہا ہے؟

نئی دہلی () بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹویٹر پر سوال پوچھا جارہا ہے کہ زرعی قوانیں کی واپسی کے بعدکیا اب دفعہ 370کو بھی بحال کیا جائے گا۔ بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق  زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کے بعد مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی افراد نے سوال کیا ہے کہ ‘کیا اب دفعہ 370کو بھی بحال کیا جائے گا۔5 اگست  2019 کو بھارتی حکومت نے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے گرونانک جینتی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا۔ وہیں اس اعلان کے بعد ٹویٹر پر کئی افراد نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک ٹوئٹر یوزر ڈپتانو ڈے کا کہنا تھا کہ ‘گرونانک جینتی پر زرعی قوانین واپس لیے گئے، عید پر دفعہ 370 بحال کی جائے گی؟’سینئر صحافی سمیٹا پرکاش کا کہنا تھا کہ ‘اب کیا؟ دفعہ 370 کی واپسی؟’صحافی راہول شیو شنکر کا کہنا تھا کہ ‘زرعی قوانین کو واپس لینے سے پنڈورا  کھل  سکتا ہے۔ آگے کیا، دفعہ 370 اور سی اے اے؟ سندیپ گھوش کا کہنا تھا کہ ‘یہ 56 انچ کا کم ہونا ہے اور 303 سیٹوں کے مینڈیٹ کو ختم کرنا ہے۔ بھگوان بی جے پی کا بھلا کرے۔ وہ صرف  مندر پر نہیں جیت سکتی۔ آگے کیا دفعہ 370؟وہیں چند افراد نے دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کی بگڑتی صورتحال کا بھی تذکرہ کیا۔