
اقوامِ متحدہ بھارت کو نہتے شہریوں کیخلاف جنگی جرائم سے روکے ۔ پاسبان حریت جموں کشمیر
مظفرآباد (9 دسمبر ) انسانی حقوق کا عالمی دن! بھارت کے زیر قبضہ ریاست جموں کشمیر کے عوام اپنی آزادی، حق خودارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا کے نام جاری کیئے گئے ایک بیان میں چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیراحمدغزالی نے کہا ہیکہ آج جب کے پوری دنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے عالمی دن منایا جارہا ہے تو دوسری طرف بھارت نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں ریاست جموں کشمیر کے نہتے عوام پر فوجی دہشتگردی مسلّط کرکے انسانی قدروں اور حقوق کی بدترین پامالی کررہا ہے۔ اس وقت کے دنیا ایک گاؤں کی طرح ایک دوسرے سے جڑ کے رہ رہی ہے لیکن عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تینتیس برسوں میں سوا لاکھ کے قریب کشمیری شہریوں کو قتل کرچکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ ریاست میں 107890 بچوں کو یتیم کیا اور محتاط اندازے کیمطابق 24000 سے زائد کشمیری خواتین شوہروں کی شہادتوں کیوجہ سے بیوہ ہوگئیں ہیں ۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کے بھارتی سفاک فوجیوں نے 11000 سے زائد عفت ماب کشمیری خواتین پر جنسی حملے کیئے ، بھارتی دہشت گردوں نے 7000 کشمیری شہریوں کو قتل کرکے گمنام قبروں میں دفن کیا۔ عزیراحمد کا کہنا تھا کے بھارتی فوجیوں نے 2300 کشمیری خواتین کے شوہروں کو کئی کئی برسوں سے غائب کرکے انہیں نیم بیوگی کی زندگی جینے پر مجبور کیئے رکھا ہے ۔ غزالی کا کہنا تھا کے بھارتی فوج نے 3500 کے قریب کشمیری بچوں، بچیوں اور نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا انکی بینائی چھینی اور چہرے بگاڑ دیئے بھارتی جیلوں میں اس وقت بھی ہزاروں کی تعداد میں کشمیری بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچے اسیری میں ظلم و جبر کا شکار بنائے جا رہے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے ترقی اور انعامات کی لالچ میں مچھل ، شوپیان، سرینگر سمیت درجنوں جعلی فوجی مقابلوں میں کئی نوجوانوں کو شہید کیا۔ تنظیم کے سربراہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے سامنے یہ سوال رکھا کے جب بھارت دس لاکھ افواج کے زریعے کشمیری شہریوں کے تمام انسانی ، سماجی اور مذہبی حقوق بری طرح پامال کررہا ہے تو یہ عالمی ادارے خاموش کیوں ہیں۔ کیا کشمیر میں انسانیت کا قتل عام کرنے والے بھارتی فوجیوں کو کبھی انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ سے سوال دوہرایا کے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر یہ عالمی ادارہ چپ کیوں ہے۔ انکا کہنا تھا کے بھارتی جنگی جرائم پر اقوامِ عالم کی خاموشی کو کشمیری عوام بھارتی جانبداری سے تعبیر کررہے ہیں۔ انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ جنوبی ایشیاء میں پائدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کیمطابق حل کیا جانا ضروری ہے۔ جبکہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے تل عام میں ملوث بھارتی فوجیوں کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا حقیقت میں انسانی حقوق کی پاسداری ہوگی ۔۔۔۔۔۔