
مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4448تک پہنچ گئی ہے
سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4448تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں 16افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔۔ اس دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں میں اضافہ کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 52ہزار 769ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3مسافروں سمیت مزید 165افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 33ہزار 490تک پہنچ گئی۔ متاثرین میں سب سے زیادہ سرینگر میں 68، بارہمولہ میں 30، بڈگام میں 17، پلوامہ میں 1، کپوارہ میں 7، بانڈی پورہ میں 9، گاندربل میں 15 جبکہ اننت ناگ ،کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔