وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا کے یوم آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد: ( ) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے یوم آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ امریکی یوم آزادی کے موقع پر حکومت اور عوام کو مبارکباد دینا میرے لئے باعث مسرت ہے، ہماری حکومت بائیڈن انتظامیہ کیساتھ ہر سطح پر روابط بڑھانے کی خواہش مند ہے، امریکا کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی قوم آج 246 واں یوم آزادی منا رہی ہے، سنہ 1776 میں آج کے دن امریکہ نے آزادی حاصل کر کے جمہوریت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔