مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں کروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4438تک پہنچ گئی

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4438تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 34ہزار173ٹیسٹ کئے گئے جن میں8مسافروں سمیت مزید 110افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 3لاکھ 32ہزار 457تک پہنچ چکی ہے۔ اس سے قبل 22اکتوبر کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 100سے زیادہ تھی۔۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 92افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچا جبکہ دیگر 91افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 92افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 42، بارہمولہ میں 21،بڈگام میں 5، پلوامہ میں 1،کپوارہ میں 4، اننت ناگ میں 4،بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 3، شوپیان میں 1جبکہ کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 8ہزار 96ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک سرینگر اور ایک شوپیان سے تعلق رکھتا ہے۔