پاک فضائیہ کا 1971 کی جنگ میں شہادت پانے والے فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی شہید، ستارہ جرأت کو خراجِ عقیدت ۔

12 دسمبر 2021: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں شہادت پانے والے فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی شہید، ستارہ جرأت کے فضائی جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی۔ ڈاکیومنٹری میں پاک فضائیہ کے اس غیور اور جواں سال ہواباز کے جری فضائی کارناموں اور دشمن کو لگائی گئی کاری ضرب کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کے بلند ترین رتبے پر فائز ہوئے ۔