کشمیری رہنما ریاض کشمیری کا گیارہ سالہ بیٹا عمیر ریاض جاں بحق عمیر ریاض کی نماز جنازہ مہاجر کیمپ مانکپیاں سکول گرانڈمیں ادا کی گئی۔

مظفر آباد()مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند کارکن ریاض احمد کشمیری عرف شیرا کشمیری کے دو بیٹوں کو مظفر آباد میں سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔سڑک حادثہ میں ریاض کشمیری کا گیارہ سالہ بیٹا عمیر ریاض جاںبحق ہوگیا جبکہ دوسرا بیٹا چودہ سال عمر ریاض شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔جاں بحق ہو جانے والے بچے عمیر ریاض کی نماز جنازہ مہاجر کیمپ مانکپیاں نمبر 2 سکول گرانڈمیں ادا کی گئی۔