آگرہ گرفتار کشمیری طلبا پر عدالت کے احاطے میں حملہ

آگرہ ( ) ٹی۔ ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میںپاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف والے پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرآگرہ میں گرفتارتین کشمیری طلباکوعدالت کے احاطے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد گنائی نامی طلباکو جب مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تو اس موقع پر انہیں سخت ہراساں کیا گیا۔ اس حوالے سے وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے کوٹ پہنے کچھ مردطلباکے ساتھ سخت بدتمیری کر رہے ہیں