بھارت نہتے کشمیریوں کے عزم کو کچلنے میں ناکام ہوگیا ہے:معین الحق پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی ،چین میں پاکستانی سفیر کا تقریب سے خطاب

بیجنگ()چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مسلسل مظالم کے باوجود ان کے عزم کو کچلنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔انہوں نے بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض حکام کے اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد بھارتی مظالم میں خصوصی طورپر مزید شدت آگئی ہے اور ان میں ہولناک اضافہ ہوا ہے ۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اورہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں چین کے اصولی موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو اٹھانے میں چین کی حمایت کو بھی سراہا ۔