لوگوں کی زندگی آسان بنائیں ،عدنان کا حکومت کو مشورہ

لاہور:( )سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی کی شرح دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، کچن کا بجٹ بھی بہت تیزی سے اوپر گیا ہے ۔عدنان صدیقی نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ مجموعی طور پر بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن آپ سے ایک چھوٹی سی درخواست ہے کہ متوسط طبقے کا زیادہ خیال رکھیں جو مسلسل مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے ۔

انہوں نے اپیل کی کہ براہِ کرم لوگوں کیلئے زندگی کو آسان بنائیں۔