مقبوضہ جموںکشمیر : حملوں میں تین بھارتی پولیس اہلکارہلاک کپواڑہ میںبھارتی فوجی حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث چل بسا

سرینگر19فروری : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر اور بڈگام کے اضلاع میں نامعلوم مسلح افراد کے حملوں میں تین بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے باغات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ایک اور حملے میں ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں ایک سپیشل پولیس افسر( ایس پی او) ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔حملوں کے بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے دونوں علاقوں کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔ 44سالہ حوالدار داتا رام ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب دل کا شدید دورہ پڑنے کی وجہ سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔