شمالی ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی 2007کے بعد کشمیر میں516 فوجی خود کشی کرچکے ہیں

سری نگر()شمالی ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔کپواڑہ کے کرالہ پورہ علاقہ میں فوجی اہلکار دھیرج کمار نے اپنی  اپنی  سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں  وہ شدید طور زخمی ہوا۔ اسے فوری طور درگمولہ میں قائم فوجی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا گیا اور پھر نازک حالت میں ادھم پورکے فوجی اسپتال  میںمنتقل کیا گیاجہا ں وہ زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔ دھیرج کمار نیاری کرالہ پورہ کے فوجی کیمپ میں انجینئرنگ یونٹ سے وابستہ تھا ۔ اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور فوجی اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 516ہو گئی۔