کشمیری صحافی سلمان شاہ اور سہیل ڈارڈسٹرکٹ جیل اسلام آباد منتقل پولیس نے عدالت سے دونوں صحافیوں کا اٹھ روزہ ریمانڈ طلب کیاتھا

سری نگر() جنوبی کشمیر سے گرفتار کیے گئے دو صحافیو ں سلمان شاہ اور سہیل ڈار کو ڈسٹرکٹ جیل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔ سلمان شاہ اور سہیل ڈار کو ایک ہفتے قبل  اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ پولیس نے گزشتہ روز دونوں کو عدالت میں پیش کیا۔ ایک آن لائن ہفتہ وار رسالے کشمیر فرسٹ  کے مدیر 30سالہ سلمان شاہ اور فری لائنسس صحافی21 سالہ سہیل ڈار پر الزامات کو خفیہ رکھا گیا ہے ۔ گرفتار صحافیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت سے دونوں کا اٹھ روزہ ریمانڈ طلب کیا تاہم عدالت نے دو روزہ ریمانڈ دیا جس کے بعد دونوں کو اسلام کی ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا۔