
روسS-400 دفاعی میزائل سسٹم رواں برس کے آخر تک بھارت کو فراہم کرے گا ایل اے سی پر چینی فضائیہ کے اڈے قائم ہیں۔بھارتی ایئر چیف مارشل وی آر چودھری
نئی دہلی() بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے کہا ہے کہ چینی فضائیہ اب بھی حقیقی لائن آف کنٹرول کے قریب اپنے علاقے میں تین فضائی اڈوں پر تعینات ہے ، لیکن یہ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تیاریوں سے ہندوستانی فضائیہ پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے ۔ بھارتی فضائیہ کے 89 ویں یوم تاسیس کے موقع پرسالانہ پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ دہائی کے اختتام تک فضائیہ میں جنگی طیاروں کے سکواڈرن کی تعداد منظور شدہ 42 کے بجائے 35 تک پہنچ جائے گی۔ بھارتی فضائیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے ۔ہم ملٹی ڈومین ایریا میں جنگ کرنے کی صلاحیت حاصل کریں۔، تشویش کی بات یہ ہے کہ چین پاکستان کو اہم فوجی ٹیکنالوجی منتقل نہ کرے۔لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب جب چین کی تیاری سے خطرے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ چینی فضائیہ اپنی علاقے میں تین فضائیہ کے اڈوں پر تعینات ہے ، ۔ ہم ملٹی ڈومین ایریا میں جنگ کرنے کی صلاحیت حاصل کریںگے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طویل المنتظر S-400 دفاعی میزائل سسٹم رواں برس کے آخر تک روس سے مل جائے گا۔