حکومت طلبہ یونین انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے،ڈاکٹر خالد محمود خان

راولاکوٹ() جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اسمبلی کا طلبہ یونین کی بحالی کی قرارداد خوش آئند حکومت یونین کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ،طلبہ یونین کی بحالی سے نئی قیادت سامنے آئے گی جو ملک وملت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گی ،طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے یونین ناگزیر ہے

ان خیالات کااظہار انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت محض اعلانات نہ کرے بلکہ عملی اقدامات کرے ،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو محض اعلان کی حد تک نہ رکھا جائے بلکہ اس حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے بیس کیمپ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے در بانی کرنے پر مجبور ہیں پبلک سروس کمیشن کو فعال بنایا جائے اور میرٹ پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں اور نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں بے پنا وسائل ہیں نا اہل قیادت کو اس کا ادراک نہیں ہے سیاحت کے شعبہ میں اگر انقلابی اقدامات کیے جائیں تو آزادکشمیر خودکفیل ہوسکتا ہے

انہوں نے کہاکہ حکومت اعلانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے