کویت :قومی اسمبلی کے ارکان کیطرف سے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

کویت یکم اکتو بر() کویت کی قومی اسمبلی کے ارکان نے بھارتی حکام اور ہندو انتہا پسند گروہوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی مذمت کی ہے۔
قانون سازوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد، امتیازی سلوک ، قتل ، انہیں گھروں سے بے دخل اور نذر آتش کرنے کی لہر کے تناظر میں انکے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔
انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بھارتی حکام کے اقدامات کو روکنے اور مسلمانوں کی سلامتی کی بحالی کے لیے کام کریں۔میڈیا ذرائع نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ پریشان حال ریاست آسام میں مسلم اقلیت کے تقریبا 20ہزار ارکان کو گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے ۔