
ضلع بڈگام میں بھارتی فو ج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا بلال احمد راتھر نامی شہری پر تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کی گئی
سری نگر()ضلع بڈگام میں بھارتی فو ج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔بلال احمد راتھر نامی شہری اس وقت زخمی ہوگیاجب بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے چراریہار میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اس پر فائرنگ کی ۔ بلال کے پاوں میں چوٹ آئی ہے اور اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے ضلع میں کھاگ کے علاقوں چراریہار اور لچھم پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا