مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے ایک شخص جان بحق ہو گیا ہے کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھکر 4416ہوگئی

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس  سے ایک شخص جان بحق ہو گیا ہے اس طرح  کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھکر 4416ہوگئی ہے۔ گزشتہ روزکورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 57ہزار 35ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12مسافروں سمیت 155افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 27ہزار 621ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت قرار دئے گئے155افراد میں 22جموں جبکہ 133کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 133 متاثرین میں 11بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ 122افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 133متاثرین میںسب سے زیادہ سرینگر میں 96، بارہمولہ میں 8، بڈگام میں 8، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں 6، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 7 اور شوپیان میں1جبکہ کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 4  ہزار 179تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص فوت ہوگیا ہے۔۔ وادی میں متوفین کی تعداد بڑھلر 2247ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے 10اضلاع میں6میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جن میں ادھمپور،کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 22افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچا جبکہ دیگر 21افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 22متاثرین میں جموں میں 5، راجوری میں 2، ڈوڈہ میں 12 اور رام بن میں 3افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 442تک پہنچ گئی ہے۔  جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد 2169بنی ہوئی ہے۔