شمالی کشمیر میں پنڈتوں کے لیے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ٹرانزٹ کیمپ کی تعمیر شروع ٹرانزٹ کیمپ میں 336 کشمیری پنڈت خاندانوں کی رہائش فراہم کی جائے گی ۔ سربانند سونووال

سری نگر() بھارتی حکومت شمالی کشمیر میں کشمیر سے فرارہونے والے پنڈتوں کے لیے   40 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ٹرانزٹ کیمپ تعمیر کرے گی ۔ بھارتی حکومت کشمیری پنڈتوں ( کشمیری ہندووں ) کی کشمیر واپسی کے لیے سرکاری ملازمت اور رہائش بھی فراہم کر رہی ہے ۔شمالی کشمیر کے بارہ مو لا ضلع میں بھارتی  وزیر برائے بندرگاہ، جہاز رانی وآبی گزرگاہ سروانند سونووال نے40 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ٹرانزٹ کیمپ تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنا۔ اس موقع پر انہوں نے  میڈیا کو بتایا کہ اس  ٹرانزٹ کیمپ میں 336 کشمیری پنڈت خاندانوں کی رہائش  فراہم کی جائے گی ۔ سربانند سونووال نے کہا کہ یہ  حکومت کی طرف سے کشمیری پنڈت  خاندانوں کیلئے کیا گیا ایک بہت اہم قدم ہے جو واپس کشمیر میں امن سے رہنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کی بحالی کیلئے بارہمولہ میں40 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ٹرانزٹ کیمپ بنایا جائے گا،جس میں کل336مہاجر خاندانوں کو یہاں رہائش دی جائے گی۔ وزیر نے کہا کہ کشمیر کے لوگ یہ بھی چاہتے ہیں کہ کشمیری پنڈت واپس آئیں تاکہ وہ پرامن طور پر ساتھ رہ سکیں۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ لوگوں کی خواہشات کے مطابق ٹرانزٹ کیمپ تعمیرکیاجا رہا ہے۔