بھارتی فوج نے راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے

سری نگر()بھارتی  فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں پیر کے روزضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے منجکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ پولیس کے مطابق منجکوٹ کے جنگلاتی علاقے میںبھارتی فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک جھڑپ شروع ہوئی۔  آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا تھا۔ کمار نامی فو جی ضلع کے گاں Barote میں محاصرے اور تلاشی کی کاررائی کے دوران ہونے والے حملے میں زخمی ہوا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔