حکومت نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا

اسلام آباد: () حکومت نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا۔ نئے ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو مل گیا۔

6 اکتوبر کے آرڈیننس میں یہ اختیارسپریم جوڈیشل کونسل کو دیا گیا تھا۔ آصف زرداری، شاہد خاقان، مریم نواز، شہباز شریف کو ریلیف نہیں ملے گا۔ پہلے سے قائم تمام منی لانڈرنگ کے کیسز ویسے ہی چلیں گے۔