جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے علیل چیئرمین مختار احمد وازہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا چھے ستمبر کو غیر قانونی نظربندی سے رہاکیاگیا اب ایک بار پھر گرفتار کرلیاگیا

سری نگر() جموں و کشمیرمیں جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے جنوبی کشمیر میں پارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ اور دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ پیپلز لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پارٹی کے علیل چیئرمین مختار احمد وازہ اور ظہور احمد شیخ ، عاشق نارچور ، انجینئر فیاض اور عادل احمد سمیت دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی دوبارہ گرفتاری کو بلاجواز ، غیر جمہوری اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان رہنمائوں کو پہلے حریت رہنما سید علی گیلانی کی دوران حراست وفات کے بعد یکم ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعدازاں انہیں 6 ستمبر کو غیر قانونی نظربندی سے رہاکیاگیاتھا ۔جس کے بعد انہیں اب ایک بار پھر گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ قابض انتظامیہ حریت رہنمائوں ور کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ۔