شمالی کشمیر میں ایک خاتون کو عسکریت پسند قرار دے کر گرفتار کر لیا گیا کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار خاتون کے خلاف مقدمہ درج

سری نگر() شمالی کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک خاتون کو عسکریت پسند قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے خاتون کو ضلع کے علاقے الوسہ میں ایک ناکے پر گرفتار کیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے خاتون پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون سے بڑی تعداد میں مجاہد تنظیم کے پوسٹر برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار کی جانے والی خاتون کے خلاف بانڈی پورہ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔دریں اثنا ضلع کپواڑہ کے علاقے زانگلی میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کی 162ویں بٹالین کی ایک بیرک آتشزدگی کے باعث تباہ ہوگئی ۔ واقعے میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔