
پونچھ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں مینڈھرکے علاقوں ٹوپااورتھیرا میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری
سری نگر() بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے ضلع میں مینڈھرکے علاقوں ٹوپااورتھیرا میں کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کر دی ۔ بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور عورتوں کو ہراسان کی ۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجیوں نے پورے علاقے کو بند کیا تھا اور گھر گھر تلاشی جاری تھی۔