
مقبوضہ کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل مقبوضہ کشمیر کے محکمہ داخلہ نے حکم جاری کیا ہے
سری نگر()جموں و کشمیرمیں قابض حکام نے پیر کے روزبھی موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی شہادت کے پیش نظر عائد کی گئی پابندیوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کی نقل وحرکت اور اجتماع پر بھی پابندیاں عائد رہیں گی ۔قابض حکام نے وادی کشمیر میں موبائل نیٹ ورک سروسز کو معطل کرنے کے لئے تمام سیلولر کمپنیوں کو ہدایت کی ہے۔یاد رہے مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ سروسز 2 ستمبر کی صبح سے معطل ہیں۔