راجوری میں بھارتی فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑا

راجوری()راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ بھارتی فوجی ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔مرنے والے کی شناخت مدراس رجمنٹ کے حوالدر جی لکپتی کے طور پر ہوئی ہے۔ حوالدر جی لکپتی سب ڈویژن کے جھنگڑ علاقہ میں سرحدی چوکی پر تعینات تھا ۔ مذکورہ فوجی اہلکار اپنی ڈیوٹی کے دوران بیہوش ہو گیا جس کو دیگر اہلکاروں نے نزدیکی ہسپتال میں منتقل کر کے اس کا طبی معائینہ کروایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔