سیدعلی گیلانی کی تدفین کیلئے جگہ کے انتخاب کے حق سے بھارتی حکومت کا انکار قابل مذمت ہے ، آئی پی ایچ آر سی

جدہ 03ستمبر ( ) اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن ( آئی پی ایچ آر سی)نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بزرگ حریت قائد سیدعلی گیلانی کی تدفین کیلئے جگہ کے انتخاب کے حق سے بھارتی حکومت کے انکار کی مذمت کی ہے۔
تنظیم نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آئی پی ایچ آر سی سید علی گیلانی کی تدفین کی رسومات اور جگہ کے انتخاب کے حق سے بھارتی حکومت کے ا نکار کی سخت مذمت کرتا ہے جو پوری زندگی کشمیری مسلمانوں کی آزادی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ان کے حق خود ارادیت کی پر امن طریقے سے جدوجہد کرتے رہے۔
تنظیم نے کشمیریوں کو اپنے محبوب قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکنے کیلئے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی ناکہ بندی اور سخت پابندیوں کے نفاذکی بھی مذمت کی۔