شدید تکلیف کے باعث نمرہ خان ہسپتال داخل

اداکارہ نمرہ خان کو شدید تکلیف اور بیماری کے باعث ہسپتال داخل کرادیا،جہاں سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی۔

اداکارہ نے 10 اگست کو رات دیر گئے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ انہیں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہےاور ساتھ ہی اںہوں نے بسترے سے ہاتھ میں کینولا کے لگے ہونے کی تصویر بھی شیئر کی۔

نمرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں مختص آڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی تکلیف سے متعلق شیئر کیا۔

اداکارہ نے لوگوں سے جلد صحت یابی اور تکلیف دور ہونے سے متعلق دعا کی اپیل کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کس مسئلےکی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کس مسئلے کی وجہ سے ہسپتال داخل کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کس مسئلے کی وجہ سے ہسپتال داخل کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ آڈیو میں بتاتی سنائی دیں کہ وہ شدید تکلیف میں ہونے کی وجہ سے پریشان بھی ہیں، اس لیے ان کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی جائے۔

نمرہ خان نے مداحوں کو کہا کہ وہ صرف ایک منٹ نکال کر ان کےلیے دعا مانگیں۔

بعض رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو پیٹ میں پتھری ہے—فوٹو: انسٹاگرام
بعض رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو پیٹ میں پتھری ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہیں کہاں اور کس ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ نمرہ خان کے پیٹ میں پتھری ہے، جس وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہے۔

تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی ایسا دعوہ کرنے والے سوشل میڈیاپیجز نے کسی مستند ذریعے کا حوالہ دیا۔

خیال کیا جا رہا کہ اداکارہ جلد ہی اپنی تکلیف اور بیماری سے متعلق مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

نمرہ خان کی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دیے۔