
تین سال کے دوران مقبوضہ کشمیر میں85 بھارتی فوجی مارے گئے بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نیتی آنند رائے کا اعتراف
سری نگر() بھارتی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ تین سال کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 630 عسکریت پسندوں کو مارا گیا ہے ۔ بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نیتی آنند رائے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ کہ مئی 2018 سے جون 2021تک جموںکشمیر میں 400 مسلح جھڑپیں ہوئیں جن میں85سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ۔ کے پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت نے عسکریت کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے اور جموں کشمیر میں عسکریت کے خاتمہ کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔ محاصرے اور سرچ آپریشنوں میں بھی تیزی لائی گئی ہے ۔