مقبوضہ جموں و کشمیر این آئی اے کے بانڈی پورہ میں دوگھروں پر چھاپے

سرینگر04 اگست () غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پولیس کے ہمراہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج صبح دو گھروں پر چھاپے مارے ۔
 این آئی اے نے پولیس اہلکاروںکے ہمراہ بانڈی پورہ کے علاقے Chittibandayمیں ایک دکان میں سیلز مین کے طورپر کام کرنے والے مزمل احمد بٹ اور وقار احمد لون کے گھروں پر چھاپے مارے ۔ وقار عدالتی حراست میں ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دونوں گھروں کی تلاشی کے دوران این آئی اے کچھ برآمد نہیں کرسکی ہے ۔ تاہم مزمل احمد بٹ کو چھاپے کے دوران پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیاگیا ہے ۔