کشمیر پولیس نے 5 اگست کو تاجروں کو ہڑتال سے باز رہنے کی دھمکی دی ہے ۔ سید علی گیلانی پولیس ظاہر کر نا چاہتی ہے کہ 5 اگست کو یوم سیاہ کے موقع پر ہڑتال کی اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا

سری نگر() قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پولیس نے 5 اگست کو یوم سیاہ  کے موقع پر کشمیری تاجروں کو  ہڑتال کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی  دی ہے ۔  ایک ٹویٹ میں سید علی گیلانی نے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے تاجروں کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وہ 5 اگست کو کاروبار بند رکھیں گے تو اس  گے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ کشمیر پولیس  کا ایک نیا ہتھکنڈا ہے ۔ پولیس ظاہر کر نا چاہتی ہے کہ 5 اگست کو یوم سیاہ  کے موقع پر ہڑتال کی اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اسی لیے ہڑتال کرنے پر تاجروں کو دھمکی دی گئی ہے ۔