فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ضلع کٹھوعہ میں فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب رنجیت ساگر ڈیم میں گرگیا تھا

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ منگل کے روز جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں  فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب  رنجیت ساگر ڈیم میں گرگیا تھا۔ بھارتی دفاعی حکا م  کے مطابق  یہ ہیلی کاپٹر 454آرمی ایوی ایشن سکارڈن کا تھا اورکے اے ایل ایچ ڈھورو ہیلی کاپٹر نے منگل کی صبح پنجاب کے پٹھان کوٹ سے اڑان بھری اور کٹھوعہ میں رنجیت ساگر ڈیم  کے اوپر پرواز کے دوران یہ ڈیم میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جس جگہ ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا وہاں پر ڈیم کی گہرائی 250فٹ ہے۔