آزاد کشمیر کےالیکشن میں فتح پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں:الطاف احمد بٹ

اسلا م آباد()کشمیری حریت پسند رہنما و جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیرمین الطاف احمد بٹ نے وزیراعظم عمران خان کو آزادکشمیر کے حالیہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت پہ ایک بار پھر مبارک باد دی اور کہاہے کہ انہوں نے وزرات عظمی کیلئے امیدواروں کے خود انٹرویوکرکے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ وہ آزادکشمیر میں ایک ایسا چہرہ لانا چاہتے ہیں جو آزاد کشمیر کو بیس کیمپ کے ماڈل کے طور ترجیح دے اور وہ تحریک آزادی کشمیر کو متحرک کرکے کشمیر کی آزادی کیلئے کام کرسکے ،الطاف احمد بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کشمیر کے حوالے سے یہ برتری حاصل ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ان پہ اعتماد کرتے اور انہیں اپنا سفیر مانتے ہیں وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں وہ بحیثیت کرکٹر انکو اپنا ہیرو مانتے ہیں لہذا ہمیں یقین ہے کہ جناب عمران خان کو اللہ تعالی نے کشمیر کے حوالے سے جو مینڈیٹ دیا ہے اسکی قدر کرتے ہوئے جناب عمران خان آزاد کشمیر میں ایسے شخص کو وزیراعظم کیلئے نامزد کرینگے جس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اچھا پیغام جائیگا اوراس سے عمران خان پر مزید اعتماد بحال ہوجائے-کشمیری حریت پسند رہنماء الطاف بٹ نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی طرح مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سمیت دنیا بھر کے کشمیریوں کی نظریں اس وقت وزیراعظم پہ لگی ہوئی ہیں کہ وہ کس شخصیت کو وزیراعظم کیلئے منتخب کرتے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے پاس ایسے چہرے موجود ہیں ،جنکی کشمیرکاز کیلئے خدمات موجود ہیں ،الطاف احمد بٹ کا کہنا تھا اس وقت تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن موڑ پہ ہے لہذا آزادکشمیر میں ایسا چہرہ وزیراعظم ہونا چاہئے جس کو مقبوضہ جموں کشمیر کے کشمیریوں تک بھی براہ راست رسائی حاصل ہو تاکہ وہ آزادی کشمیر کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرسکے ،