مقبوضہ جموں و کشمیر کسانوں کا بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر29 جولائی ( ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کولگام میںبارشوں کے باعث اپنے دھان کے کھیت زیر آب آنے پر متعدد کشمیری کسانوں نے بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے خلاف احتجاج کیا اور سی آر پی ایف کے اہلکاروںکی طرف سے اپنے کیمپ کے گرد تعمیر کی گئی دیوار ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔
 کولگام کے علاقے ویل کوکرناگ میں کسانوں نے موسلادھار بارشوںکے باعث نہروں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور سی آر پی ایف کیمپ کے گرد قائم کی گئی دیوار کی وجہ سے پانی کا بہائو رکنے اور پانی ان کے کھیتوںمیں داخل ہونے پر سی آر پی ایف کے خلاف علاقے میںزبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔ کسانوںنے سڑکوں پر نکل احتجاج کیا اور کیمپ کے گرد بچھائی گئی خار دار تار اور تعمیر کی گئی دیوار ہٹانے کا مطالبہ کیا۔