
کشمیر میںدو غیر مقامی مزدوروں کے قتل کے بعد صورت حال کشیدہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے
سری نگر() مقبوضہ کشمیر میںدو غیر مقامی مزدوروں کے قتل کے بعد صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے ۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔ اتوار کونامعلوم مسلح افراد نے جنوبی ضلع کولگام میںدو غیر مقامی مزدوروں کو گولیاں مار کر ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔ مسلح افراد ضلع کے علاقے وان پوہ(Wanpoh)میں غیر مقامی مزدوروں کی رہائش گاہ میں داخل ہو ئے اور ان پر فائرنگ کر دی۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ تین غیر مقامی مزدوروں کو گولیاں ماری گئیں جن میں ایک موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اور ہسپتال میں چل بسا۔مزدورں کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے بتایا جاہے۔ مقتولین کے نام راجہ ریشی اور جوگندر رشی جبکہ زخمی کا چن ریشی معلوم ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ شام بھی سرینگر اور پلوامہ میں دوغیر مقامی باشندوںکو گولی مارکرقتل کردیا گیاتھا