وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کی ملاقات

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ارباب غلام رحیم نے پنجاب کا عوام دوست اورریکارڈ ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے ویژن کی تعریف کی آپ کا صوبے کی یکساں ترقی کا ویژن قابل تحسین ہے – ارباب غلام رحیم ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کر کے پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے – ارباب غلام رحیم کاش سندھ حکومت بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب حکومت کو رول ماڈ ل بنائے- ارباب غلام رحیم آپ نے تین برس کے دوران پنجاب میں بے پناہ کام کیا ہے – ارباب غلام رحیم ہم آپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں – ارباب غلام رحیم مختصر مدت میں جو کام کر چکے ہیں وہ سابق حکومتیں 70 برس میں نہ کر سکیں – ہم بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں – سابق حکمرانوں نے کام کم کیا لیکن ڈھنڈورا زیادہ پیٹا- عثمان بزدار ماضی کی حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت کے ذریعے تباہ کیا- ہماری حکومت نے اداروں کو خود مختار بنایا ہے اور میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں – پنجاب میں ذاتی پسند و نا پسند کے کلچر کو ختم کر کے میرٹ کو فروغ دیا ہے – پنجاب میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کے لئے نئے مالی سال کے بجٹ میں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا ہے – 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے صوبے کا ہر ضلع ترقی کی نئی منازل طے کرے گا- عثمان بزدار ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے – عثمان بزدار