پولیس اہلکاراپنے ہی بندوق سے گولی چلنے سے زخمی ہوگیا

سرینگر26جولائی ()غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع بارہمولہ میں ایک پولیس اہلکاراپنے ہی بندوق سے گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔
ایک سینئرپولیس افسرنے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکار الطاف حسین چیچی کی سروس رائفل سے غلطی سے گولی چل گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ زخمی اہلکارکو علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر کا ذاتی محافظ تھا۔