مقبوضہ جموں و کشمیر:بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان شہید کر دیے

سرینگر07جولائی( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں دو نوجوان شہید کردیے۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں کرال گنڈ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
مقبوضہ علاقے کے انسپکٹر جنرل پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے دو نوجوانوں میں سے ایک حزب المجاہدین کے ایک اعلیٰ کمانڈر معراج الدین المعروف عبید ہیں۔
مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن کے دوران نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوجیوں کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔۔