بھارتی حکومت جموںوکشمیر میں انتخابی حد بندی کے بجائے دیگر اہم مسائل پر توجہ دے، یشونت سہنا

سرینگر07جولائی() سابق بھارتی وزیر یشونت سہنا نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں انتخابی حد بندی کے بجائے علاقے کے دیگر اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ اچھا ہوتا کہ حکومت ریاستی درجے کی بحالی کے بعد جموںوکشمیر میں اسمبلی انتخابات کراتی تاکہ یہاںکے عوام کو درپیش مشکلات و مسائل سے کچھ حد تک باہر نکالا جاتا۔  یشونت سہنا نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشین کی طرف سے پہلے ریاستی درجے کی بحالی اور اسکے بعد انتخابات کا مطالبہ حق بجانب ہے جس پر حکومت کو غور کرنا چائیے۔ انہوںنے کہا کہ انکے دورہ کشمیر کا مقصد یہاں سیاسی ، سماجی اور دیگر جماعتوں سے رہنماﺅں سے ملاقاتین کر کے ان کی آواز کو بھارت کے کونے کونے تک پہنچانا ہے تاکہ کشمیری جس کرب اور مشکلات سے اس وقت گزر رہے ہیں دیگر لوگ بھی اس سے واقف ہوں۔ یشونت سہنا کی قیادت میں سابق بھارتی حکام اور سیاسی تجزیہ نگاروں پر مشکل ایک بھارتی وفد اپنے دو روزہ دورے پر منگل کو سرینگر پہنچا. وفد نیشنل کانفرنس کے سربراہ داکٹر فاروق عبداللہ ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) مقبوضہ کشمیر شاخ کے صدر یوسف تاریگامی کے علاوہ دیگر سیاسی ، سماجی اور تجارتی تنظیموں کے رہنماﺅں کیساتھ ملاقاتیں کرے گا۔