
مقبوضہ جموں و کشمیر:شہیدبرہان مظفر وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پوسٹر چسپاں
سرینگر05جولائی( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری نوجوان رہنماء برہان مظفر وانی کو انکی شہادت کی 5ویں برسی کے موقع ر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرینگر اوروادی کشمیر کے دیگر علاقوںمیں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔
بھارتی فوجیوںنے برہان وانی کو ان کے دو ساتھیوں کے ہمراہ 8 جولائی 2016 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہیدکردیاتھا۔ان کی شہادت سے شروع ہونے والا عوامی انتفادہ اب بھی جاری ہے اور اس دوران بھارتی فوجیوںنے 156پر امن مظاہرین کو شہید جبکہ ہزاروںکو زخمی کیا۔ جموں وکشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے چسپاں کئے جانے والے پوسٹروں میںکشمیری شہدا کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے 8 جولائی بروز جمعرات کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔
ادھرپولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جسٹس اینڈ پیس انیشیٹو، جموں وکشمیر جسٹس لیگ ، کشمیر ریزسٹنس موومنٹ، کشمیر حریت فورم، وارثین شہداء ، ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے یوتھ ونگ اور دیگر متعدد آزادی پسند تنظیموںکی طرف سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ برہان وانی کے یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کریں۔پوسٹروںجن پر "گو انڈیا گو بیک” کے نعرے بھی درج ہیں کہاگیا ہے کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر خطے میں امن اور سیاسی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ لہذا اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے عمل اقدامات کرنے چاہیں۔