بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے آپریشن شروع ہوگا

اسلام آباد: () تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے آپریشن شروع ہوگا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی، دوحہ اور بحرین سے پاکستان کے لیے اٹھارہ پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازیں گلف ممالک سےلاہور،اسلام آباد اورکراچی کے لیےآپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون طیارےاستعمال کرے گا، گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن چھ جولائی سے اٹھارہ جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔ وزیر ہوابازی غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ اووربکنگ پرغیرملکی ایئرلائنزکوشوکازنوٹس جاری کردئیے ہیں اور اووربکنگ کرنےوالی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔