پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض جاں بحق

لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 117نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک مریض وبائی مرض سے انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ہیلتھ کیئر کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 94477 ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ کیسز پنجاب کے شہر لاہور میں رپورٹ ہوئے، صوبے میں کرونا سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد2170 ہوگئی، کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد86273 تک پہنچ چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 15 مریض جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہریوں میں کرونا کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے۔ لاہورمیں 41، ننکانہ 1، شیخو پورہ 2، راولپنڈی3، جہلم 1 اور گوجرانوالہ میں 9کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح سیالکوٹ2، گجرات4، حافظ آباد 3، منڈی بہاؤالدین1، ملتان14، خانیوال 1، وہاڑی2، فیصل آباد 13 اورٹوبہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں سرگودھا 5، میانوالی1، بہاولنگر3، بہاولپور1، لودھراں 1، ڈیرہ غازی خان1، ساہیوال1، اوکاڑہ 5 اور پاکپتن میں 1کیس رپورٹ ہوا جبکہ اب تک783,680ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔